تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ناٹنگھم ٹیسٹ دوسرا دن:براڈ کی ہیٹ ٹرک،بھارت بڑی سبقت نہ لے سکا

جنگ نیوز -


ناٹنگھم...ناٹنگھم ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم288رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میزبا ن ٹیم کے خلاف بڑی سبقت حاصل کرنے میں ناکام رہی ،ایک موقع پر بھارت کا اسکور272رنز تھا اور اس کی5وکٹیں باقی تھیں لیکن انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے شاندار انداز میں ہیٹ ٹرک بنا کر بھارت کی بڑی سبقت لینے کی خواہش پر پانی پھیر دیا اسٹورٹ براڈ نے273رنز کے بھارتی مجموعے پر کپتان دھونی کو5رنز پر پویلین کی راہ دکھائی اور بعد کی دو متواتر گیندوں پر ہر بھجن اور پراوین کمار کوصفر کے اسکور پر آؤٹ کر کے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی اور بھارتی ٹیم کے مجموعی اسکور کو 288رنز تک محدود رکھا تاہم بھارت پہلی اننگ میں59رنز کی حاصل کر نے میں کامیاب رہا۔ دیوار کے نام سے مشہور راہول ڈریوڈ نے سنچری اسکور کرتے ہوئے سنیل گاواسکر اور برائن لارا کی ٹیسٹ کرکٹ میں 34سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیل کے دوسرے دن بھارت نے پہلی اننگز 24رنز ایک کھلاڑی آوٴٹ سے شروع کی تو ڈریوڈ اور لکشمن نے 93 رنز کی شراکت بناکر ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا ، لکشمن 54 رنز بناکر بریسنن کا شکار بنے ، اسٹورٹ براڈ نے ٹنڈولکر کو 16اور پھر جیمز اینڈریسن نے سریش رائنا کو 12 رنز پر پویلین بھیج دیا،متواتر وکٹیں گرنے سے بھارتی ٹیم پر دباوٴ بڑھا ، یوراج سنگھ کریز پر آئے تو اسٹورٹ براڈ کی گیند پر پیٹرسن نے ان کا کیچ ڈراپ کردیا ، جس کے بعد انہوں نے راہول ڈریوڈ کے ساتھ ڈٹ کر انگلش بولرز کا مقابلہ کیا اور راہول ڈریوڈ نے کیریئر کی34 ویں سنچری اسکور کی اور اس کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں برائن لارا اور سنیل گاواسکر کی 34 سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ انگلش ٹیم کوچار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی بر تری حاصل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.