تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن پیپرز دینے کی تقریب

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف انجینئر گلزار احمد بھٹی نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی اولین ترجیح ہے، اس شاندار روایت کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرز اور واجبات چیک دینے کی تقریب سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی محنت سے لیسکو کا امیج بہتر ہوا،انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو کی خصوصی ہدایات پر ریٹائرڈملازمین کے پنشن کیس ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جارہے ہیں، اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن چیک دیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.