1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پشاور:لوڈ شیڈنگ، ماہ رمضان کیلئے نیا شیڈول جاری
جنگ نیوز -
پشاور...پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خیبر پختونخوا میں ماہ رمضان کے لیے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق ماہ رمضان میں افطارو سحر کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا ئے گی۔ ا نہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں شہری علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا ئے گی۔دیہی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھا جا ئے گا۔