1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی،ٹارگٹ کلنگ کا شکارمسلم لیگ ن کے وکلاء سپردخاک
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے دو وکلاء کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔مسلم لیگ لائرز ونگ سندھ کے صدر فہیم ریاض صدیقی ایڈووکیٹ اور نائب صدر سلیم بھٹی ایڈووکیٹ کو گزشتہ روز شارع فیصل پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں سمیت دیگر سیاسی رہنماوٴں ،صدر سندھ ہائیکورٹ بار انور منصور خان،صدر کراچی بار محمد عاقل،وائس چئیر مین سندھ بار افتخار جاوید قاضی سمیت وکلا نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کراچی میں وکلاء کو سچ کا ساتھ کی سزا دی جارہی ہے،انکا کہنا تھا کہ وکلاء کوقتل کر کے عدلیہ کے تحفظ کیلئے جدوجہد سے روکا نہیں جاسکتا۔مسلم لیگ سندھ کے صدر غوث علی شاہ کا کہناتھا کہ فہیم ریاض صدیقی ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن کو سندھ میں منظم کر رہے تھے جس کی پاداش میں انہیں راستے سے ہٹایاگیا۔انہوں نے کہاکہ وکلاء کو خوف ہراس میں مبتلا کر کے اصل ایجنڈے سے روکنے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریلیاں ضرور نکالیں لیکن امن وامان کو یقینی بنایاجائیاور قاتلوں کو گرفتار کیاجائے۔