1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بالائی علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کاامکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد..ملک کے وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مون سون کیمزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے اکثر علاقے گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہیں تاہم فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت شمالی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چھتیس گھنٹے بعد سے موسم بتدریج صاف ہوجائے گا اور اگلے تین سے چار روز کے دوران اکثر علاقوں میں خشک اور گرم موسم کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔دادو 42 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔جب کہ لاہور ،کراچی ،پشاور اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 35 اورا سلام آباد میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔