تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

شرح سود کے تعین میں حکومت کاکوئی دباوٴ نہیں تھا،گورنر اسٹیٹ بینک

جنگ نیوز -


کراچی...راجہ کامران…اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کا فیصلہ دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر کیا ہے، اور اس کمی کے حوالے سے حکومت کا کوئی دباوٴ نہیں ہوتا ہے۔کراچی میں مانیٹری پالیسی میڈیا بریفنگ میں صحافی کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر کیا شرح سود میں کمی حکومتی دباوٴ پر کی گئی ہے اور اسی دباوٴ کے پیش نظر شاہد ایچ کاردار نے بھی استعفیٰ دیا ہے، پریاسین انور کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ایک آزاد ادارہ کی طرح کام کرتا ہے اور شرح سود کے تعین میں حکومت کی طرف سے کوئی دباوٴ نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ شرح سود کمی بیشی کیلئے اسٹیٹ بینک تمام دستیاب ڈیٹا جا جائزہ لیتا ہے اور اس کی روشنی میں فیصلہ کیا جاتا ہے ، اسٹیٹ بینک کے ملازمین یا گورنر اسٹیٹ بینک شرح سود کا تعین نہیں کرتا ہے اس کا فیصلہ ایک آزاد بورڈ کرتا ہے، جس میں معاشی ماہرین شامل ہوتے ہیں، حکومت نے موجودہ سال کیلئے مہنگائی کا ہدف 12 فیصد رکھا ہے اور اسٹیٹ بینک اپنی پالیسی اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مرتب کررہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.