تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

رمضان المبارک کا چاند یکم اگست کو نظر آنے کی پیش گوئی

جنگ نیوز -


اسلام آباد...محکمہ موسمیات نے یکم اگست کو ملک کے اکثر علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ 2 اگست منگل کے روز ملک میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اگست ،پیر کے روز ملک کے بیش تر علاقوں میں مطلع صاف رہے گااور اکثر علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اس سال 432 ہجری کا چاند دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر حصوں میں سورج غروب ہونے کے بعد 50 منٹ تک چاند دیکھا جاسکے گا۔ ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کیاجلاس میں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.