1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
انسانی حقوق سے متصادم شقیں منظور نہیں کریں گے،قائمہ کمیٹی سینیٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کامکمل جائزہ لیاجائیگااورانسانی حقوق سے متصادم شقوں کی منظوری نہیں دی جائیگی۔چیئرمین کمیٹی سینیٹرطلحہ محمود کاکہناہے کہ آئی جی اسلام آباد بنیامین پر بھی ایک فیکٹر ی اور گوداموں پر قبضے کا الزام آرہاہے، جس کی تحقیقات کیلئے چاررکنی سب کمیٹی بنادی ہے۔ اسلام آبادمیں سینیٹرطلحہ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں آئی جی پولیس بن یامین کاکہناتھاکہ ان پرقبضوں کاالزام درست نہیں،اس پرسینیٹرطلحہ نے کہاکہ ان کے پاس دستاویزات کی بھاری فائل موجود ہے اور راولپنڈی اوراسلام آبادکی پولیس قبضہ مافیااورجرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کررہی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز راول پنڈییاسین فاروق نے کمیٹی کوبتایاکہ انہوں نے منگل کی رات گنج منڈی سے سترہ سالہ خودکش کوگرفتار کیاہے۔ کمیٹی نے اجلاس میں موجود ڈی جی پاسپورٹ سے کہاکہ پاسپورٹ کی تیاری میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔