1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سیاں بھیے کوتوال اب ڈر کاہے کا،پانچ سگے بھائی کار چور
جنگ نیوز -
راولپنڈی...ایک ہی گھرانے کے تمام افراد ڈاکٹر یا پھر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے بارے میں تو سنا تو لیکن ایک خاندان ایسا بھی ہے جس میں پانچ سگے بھائی کار چور ہیں،جبکہ ان کے گھرانے کی ایک خاتون وکیل ہیں جو ان کے مقدمات لڑتی ہیں۔یہ سگے بھائی راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ کے رہائشی فیروز شاہ کے صاحبزادے ہیں جو کار چوری کے درجنوں مقدمات میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ جیو نیوزنے خاندان کے بارے میں دلچسپ معلومات اکٹھی کی ہیں،جن کے مطابق ڈھوک رتہ کا یہ چور خاندان جن میں نصیر شاہ،شبیر شاہ ،صغیر شاہ ،تنویر شاہ اور طارق شاہ شامل ہیں سب کے سب کار چوری کے ماہر۔نصیر شاہ کار چوری کے 5 مقدمات میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل،45 سالہ صغیر شاہ 12 مقدمات میں گجرات جیل،48 سالہ شبیر شاہ 6 مقدمات میں گجرات جیل ،47 سالہ تنویر شاہ 17 مقدمات میں فیصل آباد جیل جبکہ کار چوری کے 5 مقدمات میں 59 سالہ طارق شاہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ذرائع کے مطابق ان تمام بھائیوں میں سے ایک کی بیوی نے وکالت کی ڈگری لے رکھی ہیں جو ان کے کیس بھی لڑتی ہیں،الگ الگ جیلوں میں بندش بھی ان کار چور بھائیوں کے کام میں رکاوٹ نہیں، یہ پانچوں اب بھی اپنا نیٹ ورک آسانی سے چلا رہے ہیں۔