تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

چیف جسٹس اورہم نے نظام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،وزیراعظم

جنگ نیوز -


کراچی...وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے قوم اور ادارے تبدیلی کے مراحل سے گزررہے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان اور ہم اس مقام پر بہت قربانیوں کے بعد پہنچے ہیں کسی صورت نظام کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔ کراچی میں ٹیکسٹائل سٹی کے یونٹس کی فروخت کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کے قوم تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور میڈیا ، پارلیمان ا ور جو ڈیشری میں ایکٹیوازم ہے۔انہوں نے کہا کے ہم اورچیف جسٹس آف پاکستان اس مقام پر بہت قربانیوں کے بعد پہنچے ہیں اور کسی صورت میں نظام کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرینگے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کراچی میں امن ہرحکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امن قائم کرنااول صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے وفاقی حکومت ہرقسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔معاشی حب کا مستحکم ہونا ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے جہاں بھی بیٹھیں ہمارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کی امن ریلی نکالنے کی حمایت کو سراہتا ہوں۔وزیراعظم نے ٹیکسٹائل سٹی کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر اور سرمایہ دار خود بھی آگے آئیں اور جوائنٹ وینچر سے بھی ٹیکسٹائل شعبے کے فروغ میں کردار ادا کریں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.