1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پشاور: متنی ادیزئی میں نامعلوم سمت سے آنیوالے تین راکٹ گرے
جنگ نیوز -
پشاور: متنی ادیزئی میں نامعلوم سمت سے آنیوالے تین راکٹ گرے
پشاور…پشاورکے نواحی علاقہ متنی ادیزئی میں نامعلوم سمت سے تین راکٹ گرے تاہم راکٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس اور متنی امن لشکر ذرائع نے بتایا کہ رات گئے اچانک نامعلوم سمت سے تین راکٹ گرے تاہم یہ راکٹ آبادی کی بجائے قریبی کھیتوں میں گرے جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔