1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کانگو، دوکشتیوں میں تصادم ،سوافرادکی ہلاکت کاخدشہ
جنگ نیوز -
کانگو، دوکشتیوں میں تصادم ،سوافرادکی ہلاکت کاخدشہ
برازیویلا…افریقی ریاست کانگو میں دو کشتیوں میں تصادم سے 100 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ کانگو کے مشرقی صوبےEquateur کے دریائے ریوکی میں پیش آیا۔دوکشتیوں کے درمیان تصادم میں 100 افراد لاپتا ہوگئے ہیں ،حکام کے مطابق ایک کشتی میں تقربیا 200 افراد سوار تھے جن میں سے 100 کو بچالیا گیا ہے۔ پچاس افرادکی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ حادثے میں خستہ حال مسافرکشتی کوشدید نقصان پہنچاجبکہ دوسری کشتی کومعمولی نقصان ہوااوراس میں موجودلوگ محفوظ رہے۔