تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

راولپنڈی،کمیٹی چوک میں آگ لگنے سے دس دکانیں جل گئیں

جنگ نیوز -
راولپنڈی،کمیٹی چوک میں آگ لگنے سے دس دکانیں جل گئیں

راولپنڈی… راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک میں آگ لگنے سے دس دکانیں جل کر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمیٹی چوک پر موجود ایک پلازہ کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی سے ٹائرز، سائیکلوں، پرفیوم اور اسٹیشنری کی دس سے زائد دکانیں تباہ ہوگئیں۔ آگ بجھانے میں 12 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا، تین گھنٹوں کی جدوجہدسے آگ پرقابوپالیا گیا۔آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.