تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

گیانا : کیریبین ایرلائنز کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

جنگ نیوز -
گیانا : کیریبین ایرلائنز کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

جارج ٹاؤن…گیانا میں کیریبین ایرلائنز کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، طیارے میں سوار عملے کے ارکان سمیت 163 افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ٹرینیڈاڈ کی فضائی کمپنی کابوئنگ 737 طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے نکل کر حفاظتی باڑھ سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے کا اگلا حصہ ٹوٹ کر الگ ہوگیا۔طیارے میں 6 رکنی عملہ اور 157 مسافر سوار تھے۔کئی مسافروں نے طیارہ رکتے ہی جان بچانے کے لیے ہنگامی اخراج کے راستوں سے چھلانگ لگادی۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کچھ مسافر معمولی زخمی ہوئے۔حادثے کے بعد جارج ٹاوٴن کا ایرپورٹ کئی گھنٹے تک بند رہا،کیریبین ایرلائنز کے چیر مین کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.