تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

اسامہ انٹیلی جنس ٹیم کے نگران سی آئی اے اسٹیشن چیف واپس چلے گئے

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... ایک امریکی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ اسامہ کا پتہ چلانے والی انٹیلی جنس ٹیم کے نگران اور اسلام آباد میں متعین سی آئی اے اسٹیشن چیف امریکا واپس آگئے ہیں۔ امریکی ٹی وی نے پاکستانی اورامریکی حکام کے حوالے سے بتایاہے کہ اسلام آباد میں سی آئی اے اسٹیشن چیف میڈیکل وجوہات کی بنا پر پاکستان سے امریکا آئے اورپھرواپس نہیں گئے۔ سات ماہ میں پاکستان سے جانیوالے یہ دوسرے سی آئی اے اسٹیشن چیف ہیں ۔تاہم سی آئی اے نے معاملے پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں نا معلوم امریکی اور پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسٹیشن چیف کی واپسی سے سی آئی اے اورآئی ایس آئی کشیدگی میں کمی اور تعلقات میں بہتری آ ئیگی۔ امریکی عہدے دار نے الزام لگایا کہ پاکستان میں کام کرنیوالے امریکی اہلکاروں کو کئی ماہ سے ہراساں کیاجارہاہے۔دوسری جانب پاکستانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ باہمی اعتماد کی کمی ہے۔امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد سے سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے تعلقات کشیدہ ہیں۔مٹھی بھراسپیشل فورسزکے ٹرینرزکے علاوہ سی آئی اے اہلکاروں کو پاکستان سے نکال دیا گیا۔امریکی ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ایجنسیوں میں تناوٴ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے خفیہ نیٹ ورک قائم کرکے پاکستانی ایجنٹ بھرتی کرنے کے انکشاف کے بعد ہوا۔آئی ایس آئی کویقین ہے کہ امریکی اورپاکستانی ایجنٹس پرمشتمل سی آئی اے کاخفیہ نیٹ ورک تاحال کام کررہاہے اوروہ امریکا پراعتمادکرنے کوتیارنہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.