تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

فیفا ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائنگ راوٴنڈز کے ڈراز کااعلان

جنگ نیوز -


ریو ڈی جنیرو ... فیفا ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائنگ راوٴنڈز کے ڈراز کااعلان کردیا گیا ہے، جس میں دفاعی چیمپین اسپین کو گروپ آئی میں فرانس کے ساتھ رکھا گیا ہے، برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں کوالیفائنگ راوٴنڈ کے ڈراز کا اعلان کیا گیا، ورلڈ چیمپین اسپین کو گروپ آئی میں سخت حریف فرانس کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ بیلاروس، جارجیا اور فن لینڈ بھی اسی گروپ میں شامل ہیں، ورلڈ کپ رنراپ ہالینڈ کو کوالیفائنگ راوٴنڈ میں ترکی، ہنگری، رومانیہ، اسٹونیا اور انڈورا (Andorra) کا مقابلہ کرنا ہوگا، اٹلی، جرمنی اور انگلینڈ کو نسبتاً آسان حریفوں کا سامنا ہے اور توقع ہے کہ تینوں ٹیمیں آسانی کے ساتھ فائنل راوٴنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیں گی، ایشیا زون میں ایشین چیمپین جاپان کو فائنل مرحلے میں پہنچنے کے لیے ازبکستان، شام اور شمالی کوریا پر سبقت لینا ہوگی، فائنل راوٴنڈ میں جگہ بنانے کے لیے دنیا بھر کی 203 ٹیمیں 824 میچزمیں کھیلیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.