تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

واشنگٹن،قرض کی حد میں اضافے کابل ایوان نمائندگان نے مستردکردیا

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکی ایوان نمائندہ گان نے سینیٹر ہیری ریڈ کے قرض کی حد میں اضافے کے بل مسترد کر دیا،اسپیکر جون بینر کا کہنا ہے کہ قرض بحران سے متعلق وائٹ ہاوس کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔امریکی ایوان نمائندہ گان نے ڈیموکریٹ سینیٹر ہیری ریڈ کی جانب سے قرض کی حد میں اضافے سے متعلق بل کو مسترد کر دیا ہے۔ بل کی مخالفت میں246 جبکہ حمایت میں 173 ووٹ آئے۔واشنگٹن میں بل مستردکیے جانے کے بعد ایوان نمائندہ گان کے اسپیکر جون بوہینر نے سینیٹر Mitch McConnell کے ہم راہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس امید کااظہارکیاکہ قومی قرض بحران سے نمٹنے کیلیے منگل سے پہلے صدربارک اوباماسے مل کر کوئی حل نکال لیا جائے گا،ان کا کہنا تھاکہ انھیں یقین ہے قرض بحران سے متعلق وائٹ ہاوٴس کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قرض بحران کے مسئلے پر سینیٹر ہیری ریڈ اور نینسی پلوسی آج وائٹ ہاوس میں صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.