1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
چین،چاقوبردارافرادکاحملہ، آٹھ راہ گیرہلاک
جنگ نیوز -
سنکیانگ …چین کے صوبے سنکیانگ میں پر تشدد واقعے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق سنکیانگ کے شہر کاشغر میں پر ہجوم علاقے میں چاقوبردار افراد نے حملہ کر کے 7 راہ گیروں کو قتل کر دیا۔حملے میں اٹھائیس افرادزخمی بھی ہوئے،خبرایجنسی کے مطابق پر تشدد واقعے کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔