تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

رحیم یار خان ڈسٹرکٹ جیل میں پولیس تشدد سے قیدی ہلاک، متعدد زخمی

جنگ نیوز -


رحیم یار خان … رحیم یار خان ڈسٹرکٹ جیل میں آپریشن کے دوران جیل پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فون رکھنے کی اطلاع پر تلاشی کے دوران جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے درمیان مبینہ تصادم کے نتیجے میں تھانہ رکن پور کا قیدی صابر دشتی ہلاک اور متعدد قیدی زخمی ہوگئے،جیل انتظامیہ نے مزاحمت کرنے والے قیدیوں کو بیرکس میں بند کردیا۔ادھر جیل سپریڈینٹ نعیم شیخ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں معمول کے مطابق ہفتہ وار چیکنگ کی گئی ہے اس دوران مزاحمت کرنے والے قیدیوں کو جیل انتظامیہ نے بیرکس میں بند کردیا ہے۔تاہم انہوں نے صابر دشتی کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.