1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لاہور، پشاور، کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد… آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم راولپنڈی، لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، پشاور ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ، ملتان ، ساہیوال ، ڈی آئی خان ، کوہاٹ ، پشاور، مالاکنڈ ڈویڑن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں 60 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، شور کوٹ میں 40، فیصل آباد 27، لاہور 15، ڈی آئی خان 13، گڑھی دوپٹہ 10اور کالام میں چار ملی میٹر بارش ہوئی ، ہفتہ کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔