1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لاہور: برف خانے میں کریکر دھماکا، 2 افراد زخمی
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں سیون اپ پھاٹک کے قریب ایک برف خانے میں معمولی نوعیت کا کریکر دھماکہ ہوا جس سے دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔گلبرگ کے علاقے اتحاد کالونی میں واقع برف خانے میں کیمیکل کے ڈرم میں معمولی نوعیت کا کریکر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد کو معمولی زخم آئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ دھماکا دیسی ساختہ کم شدت کا کریکر پھٹنے سے ہو۔