1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پیرس :آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کی خوشی میں تقریب کا انعقاد
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی اور حکومت قائم ہونے کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی اسپین کے جنرل سیکریٹری ساجد حسین گوندل اور میڈرڈ کے صدرمحمد اسلم، کشمیر انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدریاسر عرفات قریشی سمیت پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں حکومت کے قائم ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ، مقررین نے آزادکشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید، سینئر وزیر چوہدری یاسین اور چوہدری پرویزاشرف کو مبارک باد دی گئی ،مقررین نے پارٹی کے شریک چیئرمین و صدر آصف علی زرداری ،سیکریٹری جنرل جہانگیربدر،فرحال تالپوراور وزیر امور کشمیر امور میاں منظور احمد وٹوکی قیادت پر بھر اعتماد کا اظہار کیا اوران کی قائدانہ صلاحتوں کو سراہاتے ہو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے کہا کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری مسلسل آٹھ سال قید بند کی صبوتوں سے نہیں گھبرائے تھے، موجودہ حالات پیدا کرکے ان کس طرح خوف زدہ کیا جاسکتا ہے، ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انشالله ملک میں آئندہ انتخابات میں عوام پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔