1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
شام:فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک شہریوں کی تعداد24ہوگئی
جنگ نیوز -
دمشق…شام میں سرکاری ٹینک حما شہر میں داخلے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک شہریوں کی تعداد 24 تک جا پہنچی۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح سے ٹینکوں نے شہر کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔ چاروں طرف سے بڑھتے ٹینکوں نے سڑکیں بلاک کردیں اور فائرنگ کرتے رہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق 24 لاشیں لائی جا چکی ہیں تاہم ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے ،لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں اور اٹھانے والا کوئی نہیں۔