1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ناٹنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ بروڈ نے بھارتی ٹیم کوجکڑ لیا
جنگ نیوز -
لندن…ناٹنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ بروڈ نے بھارتی ٹیم کوجکڑ لیا،راہول ڈریوڈ کی سنچری کے باوجودمہمان ٹیم پہلی اننگزمیں زیادہ برتری حاصل نہ کرسکی،آج انگلش ٹیم دوسری اننگز24رنزایک آوٴٹ سے شروع کرے گی۔ ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ہونے والے میچ کے دوسرے دن کئی گھنٹے تک راہول ڈریوڈ کاراج رہا، ٹنڈولکراوررائنا کے جلد آوٴٹ ہونے کے باوجودڈریوڈ بولرزکے سامنے چٹان بنے رہے،انہوں نے کیریئرکی 34ویں سنچری اسکورکرکے اپنانام سنیل گاوسکرکے ساتھ درج کرالیا،اس دوران یوراج نے بھی ان کاخوب ساتھ دیا۔دن کے آخری سیشن میں بازی پلٹ گئی اوراسٹورٹ بروڈ چھاگئے،انہوں نے شاندارہیٹ ٹرک کرکے بھارتی ٹیم کی پیش قدمی روک دی،بروڈ نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کی پوری ٹیم 288رنزپرآوٴٹ ہوگئی۔دوسرے دن کھیل ختم ہواتوانگلینڈکااسکورایک وکٹ پر24رنزتھا۔