1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں طویل لوڈ شیڈنگ بدستور جاری
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں طویل ا ور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور کے شہری علاقو ں میں دس سے بارہ اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹوں سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کوہاٹ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہوہے ہیں۔ بالخصوص کاروباری طبقہ لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہوررہا ہے اور جنریٹر کے استعمال پر مجبورہے۔ جس سے ان کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔