1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ افراد قتل
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون سمیت پانچ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس کے مطابق چمکنی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں عطاء اور تنویر نامی سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ نجی ہوٹل سے زمین خان نامی شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ ہزار خوانی میں آدم خان نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ نواحی علاقہ متنی میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے گوہر بی بی جاں بحق ہوگئی۔