تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کروایشین اوپن ٹینس :یوان کارلوس فریرو شکست کھا کر ایونٹ سے باہر

جنگ نیوز -


اوماگ …کروایشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دفائی چیمپین اسپین کے یوان کارلوس فریرو سیمی فائنل میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ فریرو کو شکست دینے والے یوکرینین Alexandr Dolgopolov کا مقابلہ فائنل میں ہوم فیورٹ مارین سیلچ سے ہوگا۔اوماگ ، کروایشیا میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں یوکرین سے تعلق رکھنے والے سیکنڈ سیڈ Alexandr Dolgopolov نے دفائی چیمپین یوان کارلوس فریرو کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ان کی جیت کا اسکور 6-4 اور 6-4 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں 4th سیڈ کروایشیا کے مارین سیلچ نے اٹلی کے Fabio Fognini کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ ان کی جیت کا اسکور چھ دو اور چھ دو رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.