تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

لیہ :دریائے سند ھ میں نہاتے ہوئے 3بچے ڈوب گئے

جنگ نیوز -
لیہ میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے، دو کی لاش نکال لی گئی ہے ایک کی تلاش جاری ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق لیہ میں کوٹ سطان کے نواحی علاقہ ڈھول والا میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین بچے اچانک گہرے پانی تک چلے گئے۔ متاثرہ خاندان کے شور مچانے پر مقامی غوتہ خوروں نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوکسے۔ ڈوبنے والے بچوں میں سے دو سگے بھائیوں 12 سالہ تنویر اور 7 سالہ منور کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ 10 سالہ لاریب کی تلاش جاری ہے۔ تینوں بچوں کا تعلق بستی ماچھی والا سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.