1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پشاور کے اتوار بازار سے پچیس گراں فروش گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور…اتوار بازار پشاور میں نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور گراں فروشی پر 25 دکاندار گرفتار کرلئے گئے۔ڈی سی او پشاور سراج حمد کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران اتوار بازار میں 25 دکانداروں کو نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور مہنگی اشیاء بیچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں استحکام اور نرخ نامے پر عمل درآمد کیلئے کارروائی جاری رہے گی۔ اور کسی کو بھی اشیاء مہنگے داموں بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔