1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
شام : سرکاری ٹینک حما شہر میں داخل ، ہلاک شدگان کی تعداد45ہوگئی
جنگ نیوز -
حمام…سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک شہریوں کی تعداد 45 تک جا پہنچی۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح سے ٹینکوں نیشام کے وسطی شہرحما کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔ چاروں طرف سے بڑھتے ٹینکوں نے سڑکیں بلاک کردیں۔ اور فائرنگ کرتے رہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد45 ہو گئی ہے،تاہم ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے ، لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں اور اٹھانے والا کوئی نہیں۔ شہر درعا کے شمال مشرق الہرک میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا،اور 3 خواتین سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دمشق کے مضافات میں بھی 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔