1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
میانوالی میں جنرل اسٹور پر سوئی گیس کے بل دستیاب
جنگ نیوز -
میانوالی …سوئی گیس کے بل ویسے تو صارف کے پتے پر پہنچائے جاتے ہیں، لیکن میانوالی میں محکمہ کے سست اہلکاروں نے اس کا آسان حل نکال لیا ہے۔ انہوں نے ایک دُکان پر علاقے کے تمام بل بھجوا دیئے تاکہ انہیں گھروں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔محلہ کوثر آبادکے جنرل اسٹور پر سوئی گیس کے بل دستیاب ہیں۔ محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے اس دکان پر گیس کے بل رکھوا دیئے۔ ساتھ ہی محلے کی مسجد میں اعلان بھی کروا دیا کہ لوگ اپنے بل جنرل اسٹور سے آ کر لے جائے، دکاندار کے مطابق محکمہ سوئی گیس میں بل تقسیم کرنے پر مامور نوجوان تمام بل دُکان پر رکھوا گیا۔ اس نے مسجد میں اعلان بھی خود ہی کرویا۔