1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
حب میں ہوٹل پر ہینڈ گرینیڈکے حملے میں ایک شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
حب …حب میں ہوٹل پر ہینڈ گرینیڈکے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گڈانی بس اسٹینڈ کے قریب بلوچ بروہی مارکیٹ میں ہوٹل پر نامعلوم افرادنے ہینڈ گرینیڈپھینکا اور فرارہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب کے فواداحمدسومرو کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دوبچوں سمیت 9افرادزخمی ہوئے، جنہیں فوری طورپر گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور مشتبہ افرادسے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔