تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی:ٹرینوں کی آمد و رفت میں 10سے 12گھنٹے تاخیر، عوام پریشان

جنگ نیوز -


کراچی …کراچی سے اندرون ملک جانے والی کئی ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور ٹرینوں کی آمد میں بھی دس سے بارہ گھنٹے کی تاخیر برقرار ہے ڈویڑ نل کمرشل افسر کامران سعید نے ٹرینوں کی تاخیر سے روانگی کی وجہ یہ بتائی کے ٹرینوں کی آمد ہی دیر سے ہو رہی جس کی وجہ سے روانگی پر اثر پڑ رہا ہے انھوں نے بتایا کہ راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس چھ گھنٹے تاخیر سے ساڑھے سات بجے روانہ ہوگی جبکہ سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس چھ گھنٹے تاخیر سے رات آٹھ بجے ،اور نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر سے رات دس بجے روانہ ہوگی اور ملتان جانے والی بہاوٴالدین ذکریہ ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر سے رات آٹھ بجکر چالیس منٹ پر کراچی سے روانہ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.