تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

اداروں کے درمیان ٹکراوٴ تشویش ناک ہے، آفتاب شیر پاوٴ

جنگ نیوز -


پشاور…پاکستان پیپلزپارٹی( شیرپاوٴ) کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے کہاہے کہ ملک کے دواداروں کے درمیان ٹکراوٴ تشویشناک ہے ،عدالتی فیصلے تسلیم کئے جائیں ورنہ حالات مزید پیچیدہ ہوجائیں گے۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں آفتاب شیرپاوٴ کا کہناتھا کہ قومی اداروں کے درمیان تصادم سے عوام میں مایوسی پیداہورہی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کو عدلیہ کی طرف دیکھنے کے بجائے اپناکرداراداکرنا چاہیے اورکم ازکم نکات کے ایجنڈے پر متحد ہوجاناچاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ فاٹا اورپاٹا کیلئے سول پاورریگولیشن انسانی حقوق کی خلاف ورزی اوربدترین قانون ہے ۔آفتاب شیر پاوٴ نیکہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجودسیلاب متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیاگیا۔کرپشن ،مہنگائی،لوڈ شیڈنگ اوربدامنی سے غریب پریشان ہیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.