تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

عمران خان کا نوازشریف کو لاہور میں مقبولیت کا چیلنج

جنگ نیوز -


لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے 6 اگست سے اسلام آباد شاہراہ دستور پر ہفتہ وار دھرنا دیا جائیگا ، تاہم کسی سے سمجھوتہ کرکے گوجرانوالاسے واپس لاہور نہیں آ جائینگے۔لاہور میں پارٹی کے نوجوانوں کی تحریک جاگ اٹھو کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت نے سپریم کورٹ کے اٹھارہ احکامات کی حکم عدولی کی ہے،نواز شریف اور آصف زرداری نے بندر بانٹ کی ہوئی ہے،وہ اثاثے ڈکلیئر کرنے کا قانون پاس نہیں کریں گے۔ نواز شریف اسمبلیوں سے استعفے دیں اور ڈرامے ختم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف سویپ کرے گی، جواری ان کی جیت پر جوا لگا لیں، یہ بھی فیصلہ ہوگا کہ لاہور نواز شریف کا شہر ہے یا عمران خان کا،ان کا کہنا تھاکہ 14 اگست کونوجوان انقلاب کی بنیاد رکھیں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.