1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
عازمین حج کیلئے 2 روز قبل رپورٹ کرنے کی پابندی ختم
جنگ نیوز -
لاہور…سرکاری اسکیم کے عازمین حج کیلئے دوروز پہلے رپورٹ کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی،اب وہ پرواز کی روانگی سے صرف آٹھ گھنٹے پہلے حاجی کیمپ آ سکیں گے۔لاہور میں ایک تربیتی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے کہا کہ عازمین کو فلائٹ شیڈول سے متعلق15اگست تک آگاہ کر دیا جائیگا۔ایک ہی تحصیل اور ضلعے سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کو ایک ہی پرواز کے ذریعے روانہ کیا جائیگا۔انہیں ایک ہی عمارت میں ٹھہرایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت کیلئے سعودی عرب میں مقیم900پاکستانیوں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں،جبکہ پاکستانی عازمین کیلئے میڈیکل مشن کے عملے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔