تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی میں امن کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، ثروت اعجاز

جنگ نیوز -


کراچی …سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کے کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کرنے کی ضرورت ہے۔امن و امان کے قیام کے سلسلے میں تحریک انصاف سندھ کے صدر، نعیم الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز قادری نے کہا کہ امن کا سلسلہ شروع کرنے پر سنی تحریک کے تین ساتھیوں کو شہید کر کے تحفہ دیا گیا لیکن یہ سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف ریلیاں نہیں نکالنی چاہیے بلکہ امن کیلئے اقدامات بھی کرنے چاہیے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عارف علوی کا کہنا تھا کہ سنی تحریک نے امن کیلئے اضروری قدم اٹھایا ہے لیکن ساتھ ساتھ بے بسی کا بھی سامنا ہے، سنی تحریک خود بھی کراچی کے حالات کی وجہ سے متاثر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو پکڑا جائے اور بے نقاب کیا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.