1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
شام: ہمہ میں فورسز کے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 95 ہو گئی
جنگ نیوز -
دمشق …شام کے شہر ہمہ میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد95 ہو گئی۔ شام کی آرمی اور سکیورٹی فورسز نے ہمہ شہر میں مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے 95 افراد کو ہلاک کردیا ۔شام کی حقوق انسانی تنظیم کے سربراہ امر قورابی کے مطابق شام کے مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں کم از کم121 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔شام کے علاقے مودادامیہ میں سکیورٹی فورسز نے ریڈ کے دوران تین سو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔شام کی سرکاری ٹی وی کے مطابق ہمہ شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے جبکہ مسلح گروہ کے افراد جدید اسلحے سے لیس گھروں کے چھتوں پر مورچے سنبھالے بیٹھے ہیں۔ ٹینکوں نے شہرہمہ کا گھیراؤ کر دیا سکیورٹی فورسز شہر میں داخل ہو گئی ہے اور چاروں طرف سے سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں۔