تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

افغانستان : ہلمندخود کش حملے میں ہلاک افراد کی تعداد13 ہوگئی

جنگ نیوز -


کابل …افغانستان میں جنوبی صوبے ہلمند میں خود کش حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 13 ہوگئی ، جن میں 10 پولیس اہلکار اور 1 بچہ شامل ہے۔افغانستان میں جنوبی صوبے ہلمند کے گورنر کے ترجمان کے مطابق دھماکا شہر لشکر گاہ میں ہوا، دھماکے سے6افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل بلند ہونا شروع ہوگئے۔ گورنرکے ترجمان داوٴد احمدی کا کہنا ہے کہ دھماکا پولیس چیف کمپاوٴنڈ کے قریب ہوا۔پولیس اہلکار اپنے ساتھیوں کی لاشیں اسپتال پہنچانے میں مصروف ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.