1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
دنیا کے کئی ممالک میں کل پہلا روزہ،مارکیٹوں میں رش
جنگ نیوز -
غزہ …دنیاکے کئی ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا،استقبال رمضان میں عوام نے خریداری شروع کردی۔ حکومت کی جانب سے سکیورٹی سخت کردی گئی۔ رحمتوں اور برکتوں والے رمضان کی تیاری کیلئے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور سرحدی پٹی پر لوگوں کا رش بڑھ گیاہے۔کھجوریں، پھل ، سبزیاں اور خشک میوہ جات کے علاوہ بھی چیزیں خرید رہے ہیں۔اسرائیل کے قبضے کے باوجود فلسطینی عوام مذہبی جوش و جذبے سے روزوں کی تیاری کررہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل رکھاجائیگا۔ عراق میں بھی شہریوں کو رمضان کی خریداری کیلئے سخت سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔