1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
اسٹین فورڈ ٹینس:سرینا ولیمز نے فائنل میں جگہ بنالی
جنگ نیوز -
اسٹین فورڈ…اسٹین فورڈ ٹینس کلاسک میں سرینا ولیمز نے فائنل میں جگہ بنالی ،انہوں نے سیمی فائنل میں جرمنی کی سبائن لیسیکی کوشکست دی۔اسٹین فورڈ،کیلی فورنیا میں جاری ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز نے جرمنی کی سبائن لیسکی کو آوٴٹ کلاس کردیا۔سرینا نے کوارٹرفائنل چھ ایک اورچھ دوسے جیت لیا۔ سیمی فائنل میں سریناولیمز کامقابلہ میرین بارٹولی سے ہوگا،جنہوں نے کوارٹرفائنل میں سلوویکیا کی ڈومنیکا کو شکست دی۔