تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سمری پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا

جنگ نیوز -


کراچی …وزارت پٹرولیم نے پٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی ہوئی ہے جس پر تا حال فیصلہ نہیں ہوا۔ اوگرا حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 1روپے 20 پیسے،مٹی کے تیل میں2روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2 روپے 13پیسے اضافہ بنتا ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں ڈیزل کی قیمت میں50پیسے فی لٹر اضافہ بنتا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافہ بنتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.