تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ریلوے کی ابترصورتحال کے ذمہ دارغلام احمدبلورہیں،اشفاق خٹک

جنگ نیوز -


راولپنڈی…ریلوے کے سابق جنرل منیجر اشفاق خٹک نے محکمے کی خراب صورتحال کا ذمہ دار وفاقی وزیر غلام احمد بلور کو قراردیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر کو صرف پیسے بنانے میں دلچسپی ہے۔ سینئر صحافی پرویزشوکت کے مطابق سابق جنرل منیجرریلوے اشفاق خٹک نے بتایا کہ انہوں نے ریلوے نظام کی بہتری اور اسے خسارے سے نکالنے کیلئے منصوبہ تیار کیا تھا جس کی منظوری کابینہ ، قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں اور وزارت خزانہ نے بھی دیدی تھی ، تاہم وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے اس پرعمل درآمد نہ ہونے دیا۔ اشفاق خٹک کا کہنا ہے کہ ان کے پیش کردہ منصوبے سے ریلوے کا چالیس ارب کے لگ بھگ کا خسارہ پورا ہوسکتا تھا، اشفاق خٹک نے الزام عائد کیا کہ غلام بلور کو صرف پیسے بنانے میں دلچسپی تھی ، وزیرریلوے پیسوں کا مطالبہ کرتے اور کمیشن حاصل کرنے کیلئے انجن اور دوسرے سامان کی خریداری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.