1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بحرانوں سے نکلنے کیلئے فیصلے پارلیمنٹ میں کرنا ضروری ہیں،فضل الرحمن
جنگ نیوز -
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے فیصلے پارلیمنٹ میں کئے جانا ضروری ہیں، لیکن ان فیصلوں پرعمل بھی ہونا چاہئے کیونکہ اسی سے پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی ہوگی۔لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں تو کسی سے ٹکراوٴ نہیں ہو گا۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ملک پہلے ہی بحرانوں میں گھرا ہے،حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بحرانوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں،آئینی حدودسے تجاوز کرنے پر ملک بڑے بحرانوں کا شکار ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وزیر داخلہ نے تبلیغ جیسی پرامن جماعت کوبھی نہیں بخشا،لیکن تبلیغی جماعت کوچھیڑنے والے خود شکار ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں عملاً غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے۔