1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
قومی ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کریگی ،پاکستان کرکٹ بورڈ
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کریگی ۔جیونیوز کے گفتگو کرتے ہوئے سبحان احمد نے کہا کہ آئی سی سی کے ہانگ کانگ میں ہونیوالے اجلاس میں بھی پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی بحالی پر اتفاق ہوا ہے،اور پی سی بی کو اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کیلئے تیار ہے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ پاک بھارت وزارت خارجہ مذاکرات میں بھی کرکٹ روابط کی بحالی پر بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے 2008 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے سے ہونیوالے نقصان اور اس کے ازالے پر ابھی بات نہیں ہوئی۔