تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافے کا فیصلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزارت پٹرولیم کے حکام نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9پیسے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 84.80روپے فی لیٹر ہوگی، مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 86.62روپے فی لیٹر ہوگی،ہائی اوکٹین کی قیمت میں فی لیٹر 5.34 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر2.13 روپے اضافے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 92.10 روپے فی لیٹر برقراررہے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.