1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بھارت : آٹھ منٹ میں 250 ناریل توڑنے کا ریکارڈ
جنگ نیوز -
بھوبنیشور…کچا ناریل تو توڑنے سے نا ٹوٹے ،لیکن ریکارڈ بنانے کے چکر میں بھارت کے شہری نے آٹھ منٹ میں 250 ہرے ناریل بغیر کسی ہتھیار کے توڑ ڈالے۔ ریاست اڑیسہ کے شہربھوبنیشورکے شہری نے کہنی ،سر اور گھٹنے کی مدد سے آٹھ منٹ 56سیکنڈر میں 250ناریل توڑڈالے اور اپنا ہی پہلا ریکارڈ توڑ کر لیمکا بک آف رکارڈز میں نام درج کرالیا،اب اس کی کوشش ہے کہ وہ کم سے کم وقت میں 300 ناریل توڑنے کا ریکارڈ بنائے۔