1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
خیر پور:10 نیٹو کنٹینروں کو آگ لگادی گئی ،چار افراد جھلس کر زخمی
جنگ نیوز -
خیر پور .. خیر پور کے علاقے کرم آباد کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دس نیٹوں کنٹینروں کو آگ لگادی۔آگ کی لپیٹ میں آکر چار افراد جھلس گئے۔پولیس کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والے نیٹو آئل ٹینکروں پر کرم آباد کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی جس سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ادھر آئل ٹینکروں میں تیل موجود ہونے کے باعث آگ نے تیزی سے دس نیٹوں آئل ٹینکروں اور سڑک کنارے واقعے ایک ہوٹل اور تین دوکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے سے تین ڈرائیوروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیاگیا۔جبکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔خیر پور اور سکھر شہروں سے 6 فائربریگیڈز نے پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کردیا ہے تاہم فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ کے شعلے بلند ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے