تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکا :میئرآف ہیوسٹن کی جانب سے سالانہ افطار ڈنر 6 اگست کو دیا جائیگا

جنگ نیوز -


ہیوسٹن … راجہ زاہد اختر خانزادہ…امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی میئر انیس پارکر اور سابق کونسل ممبر ایم جے خان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ہیوسٹن میں مقیم مسلمانوں کے اعزاز میں میئرآف ہیوسٹن کا سالانہ افطار ڈنر مورخہ 6 اگست بروز ہفتہ بعدنماز عصر منعقد ہوگا۔ مذکورہ افطار ڈنرمیں اراکین کانگریس سمیت متعدد اہم سرکاری سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی جبکہ اس افطار ڈنر کو ہیوسٹن کی 30سے زائد سماجی اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے اسپانسر کیا گیا ہے۔ افطار ڈنر میں ہر سال کئی ہزار مسلمان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوتے ہیں ،جس میں اکثریتی تعداد پاکستانی مسلمانوں کی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ ہیوسٹن میں 50 ہزارسے زائد پاکستانی آبادہیں جبکہ پوری ریاست میں ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں جو کہ مختلف شہروں میں رہائش پذیرہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.