تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی: گلشن معمار اور فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلے ،تین ڈاکو ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی: گلشن معمار اور فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلے ،تین ڈاکو ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے گلشن معمار اور فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک جبکہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شہری ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گلشن معمار میں واٹر پارک کے قریب مسلح ڈاکووں نے واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کے قتل کردیا۔ فرار ہورہے تھے تب انکی پولیس سے مدبھیڑ ہوگئی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے ایک کلاشن کوف اور ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔فیروز آباد کے علاقے میں سپر اسٹور کے قریب مسلح ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک مبینہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.